کے پی کے بورڈ 12 کلاس مطالعہ پاکستان سبق نمبر5 حکومتی ڈھانچہ اور اچھا پاکستان کا نظام حکومت مختصر سوال و جواب

KPK Board 12th Class Pak Studies Ch 5 Hakumti Dhancha Or Acha Pakistan Ka Nizam e Hukumat Short Questions Answers

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for KPK board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

We provided 12th class Pak Studies short questions answers on this page of all KPK boards. Students of KPK boards can prepare the Pak Studies subject for annual examinations.

In this List we have included all KPK boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Malakand Board 12th classes short questions Answer

Mardan Board 12th classes short questions Answer

Peshawar Board 12th classes short questions Answer

Swat Board 12th classes short questions Answer

Dera Ismail Khan Board 12th classes short questions Answer

Kohat Board 12th classes short questions Answer

Abbottabad  Board 12th classes short questions Answer

Bannu Board 12th classes short questions Answer

All above mention KPK Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare KPK Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
سوال حضرت عمر فاروق نے رفاہ عامہ کے لیے کون سے اقدامات کی ہے

جواب اب حضرت عمر فاروق نے دنیا کی تاریخ میں پہلی دفع ضرورت مند لوگوں کے لئے وضالٗف مقرر کیے ۔معذور اور موحتا جوں کو بیت المال سے تنخواہیں ادا کی جاتی تھی اکثر شہروں میں مہمان خان بنوائے جہاں بیت المال کے خرچ سے مسافروں کو کھانا کھلایا جاتا تھا مدینہ میں غریبوں کے لیے عام لنگر قائم تھا۔ لاوارث بچوں کا خیال رکھنا رکھا جاتا تھا بچوں کی پیدائش کے دن سے ہی ان کا وظیفہ مقرر کردیا جاتا تھا پنشن کا نظام رائج کیا ۔آب پاشی کے لئے نہریں کھدوائیں اور آمدورفت کے ذرائع کو بہتر بنایا

سوال حضرت عمر فاروق نے عمال کی تقرری کے لئے کیا طریقہ کار اپنایا

جواب؛۔حضرت عمر فاروق نے عمال کی تقرری دو طریقے سے کرتے تھے پہلا طریقہ یہ تھا کہ مہاجرین اور انصار کا جلسہ عام ہوتا تھا اس میں اراکین مجلس شوریٰ  کا انتخاب کرتے تھے دوسرا طریقہ یہ تھا کہمقامی  باشندوں کو حق دیا جاتا تھا کہ اپنے عمال خود منتخب کریں

سوال۔صدر پاکستان کے خصوصی اختیارات کیا ہیں

جواب؛۔ صدر کسی بھی مسئلہ پر کابینہ کو عمومی طور پر یا خصوصی طور پر دوبارہ غور کرنے کا حکم  دے سکتا ہے ان میں ایسے معاملات بھی شامل ہیں جن پر فیصلہ وزیراعظم یا کسی وزیر نے کیا ہو لیکن وہ کابینہ میں زیر بحث نہ آیا ہوں صدر اپنے فرائض کی بجاآوری کے سلسلے میں کسی بھی معاملہ پر وزیراعظم یاکسی وزیرسے مشورہ طلب کرسکتا ہے لیکن وہ ان کے مشورے کا پابند نہیں ہوگا  

سوال۔ پاکستان میں کس طرح کی حکومت قائم ہے

جواب ؛۔ پاکستان ان ایک وفاقی مملکت ہے اور 1973ء کے آئین کی رو سے اختیارات صوبوں اور مرکز میں منقسم ہیں صوبائی حکومتیں اپنے اپنے آ ئینی اختیارات کے مطابق کام کرتی ہیں

سوال؛۔ پاکستان میں حکومت کا سربراہ کون ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے

جوا ب؛۔ملک کے سربراہ کی حیثیت صدر کو حاصل ہوتی ہے جبکہ حکومت کا سربراہ وزیر اعظم ہوتا ہے وزیراعظم کی مدد کے لیے کابینہ ہوتی ہے ہر وفاقی وزیر کے ذمے  ایک یا ایک سے زیادہ وزارتیں  ہوتی ہیں جن کی کارکردگی کا وہ ذمہ دار ہوتا ہے

سوال3؛۔ پاکستان میں صدارتی امیدوار کے اور صاف لکھیے

جواب؛۔ (1) مسلمان ہو   ( 2)اس کی عمر 45 سال سے کم نہ ہو

(3) قومی اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل ہو

سوال؛۔ صدر پاکستان کی تقرریاں کرنے کے اختیارات پر نوٹ لکھیے

جواب؛۔ صدر وزیراعظم اور دیگر وفاقی وزرا کا تقرر کرتا ہے دوسرے ممالک میں سفیروں کا تقررچیف الیکشن کمشنراور اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کا تقرر صدر کے اہم ترین اختیارات ہیں آئین کی 17ویں ترمیم کے تحت صدر چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کا تقرر وزیراعظم کے مشورے سے کرتا ہے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں وہ ایک نگران کابینہ مقررکرتا ہے

سوال؛۔ صدر پاکستان کے عدالتی اختیارات تحریر کیجیے

جواب؛۔ عداتی اختیارات؛؛ صدر مملکت  سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان اور دیگر ججوں کا تقرر کر سکتا  تاہم ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لئے سلسلے میں وہ صوبائی گورنر سے بھی مشورہ کرے گا دوسروں کو معاف کرنے ان میں کمی کرنے یا ان کے نفاذ کو معطر کرنے کا مجاز ہوگا صدر کے آئینی اختیارات کے استعمال کے سلسلے میں کسی بھی اقدام کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا

سوال ؛۔سینیٹ کی نشستوں کو صو بہ وارلکھیےٗ

جواب؛۔ سینیٹ کی کل نشستوں کی تعداد سو ہے اس میں چا روں صوبوں کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے نشستوں کی تقسیم یوں ہے

  1. عام نشستیں (ہر صوبے سے )14    14×4       56
  2. فاٹا(وفاق زیر انتظام علاقے      8    =8
  3. وفاقی دارالخلافہ (اسلام اباد    2        =2
  4. خواتین کی مخصوص نشستیں ہہر صوبے سے 4    4×4   16
  5. وفاقی دارالخلافہ سے خواتین کی نشست    1       =1
  6. ٹیکنو کرییٹس کی نشست ہر صوبے سے 16      =4×4
  7. وفاقی دارالخلافہ سے ٹیکنو کریٹس کی نشست   1        =1
سوال؛۔ قومی اسمبلی کی نشستیں صوبہ وارلکھیے؟

جواب؛۔ قومی اسمبلی کے ممبران کو پانچ سال کے لئے منتخب کیا جاتا ہے اس کی نشستوں کی کل تعداد 342 ہے انکی صوبہ وار تفصیل یوں ہے

صوبہ پنجاب           183

صوبہ سندھ              75

صوبہ سرحد           43

صوبہ بلوچستان       17

فاٹا                     12

وافاقی دارالخلافہ        2

اقلیتیں                  10

سوال؛۔ سپریم آف پاکستان پر نوٹ لکھیےٗ

جواب؛۔ عدلیہ کے پورے نظام میں سپریم کورٹ کا ممتازمقام حاصل ہے سپریم کورٹ نہ صرف آئین کی تشریح کرتی ہے ہے بلکہ وہ مجلس قانون ساز کے

بناےٗ ہوےٗ قوانین اور حکومت کے احکام اور اقدامات کی آئینی حیثیت کو جانچنے کی بھی مجاز ہے ہے سپریم کورٹ کی مستقل نشست  تو اسلام آباد میں ہے چار ارکان پر ایک مستقل بینچ لاہور دو ارکان پر مشتمل بینچ پشاور اور دو ارکان پر مشتمل بینچ کراچی میں موجود ہے  آئین کے مطابق  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر صدر کرتا ہے جبکہ باقی ججوں کا تقرر کرتے وقت صدر چیف جسٹس سے مشورہ کرتا ہے

سوال؛۔ ہائی کورٹ پر نوٹ لکھیے

جواب؛۔ ہائی کورٹ؛۔  پاکستان  کے آئین کے مطابق ہر صوبہ میں ایک ہائی کورٹ قائم کی گئی ہے ہائیکورٹ کو خالص صوبائی عدالت نہیں کہا جاسکتا کیونکہ وہ ملک کے عدالتی نظام کے سلسلہ کا ایک حصہ ہے ہائی کورٹ کے تمام ججوں کا تقرر صدر کرتا ہے 

سوال۔ محتسب اعلیٰ پر نوٹ لکھیے

جواب؛۔ محتسب اعلیٰ؛۔ نظم و نسق میں رشوت ستانی اور دھاندلیوں کے تدارک کی خاطر وفاقی سطح پر محتسب اعلی مقرر ہے جبکہ صوبائی سطح پر بھی ان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

سوال؛۔ وفاقی شرعی عدالت پر نوٹ لکھیے

جواب؛۔وفاقی شرعی عدالت  وفاقی شرعی عدالت کے ججوں کا تقرر صدر پاکستان خود کرتا ہے چیف جسٹس اور دوسرے جج صاحبان کی میعاد تین سال ہے لیکن صدر پاکستان ان کی دوبارہ تقرری کر سکتا ہے وفاقی شریعت عدالت اسلام کے منافی قوانین پر نظرثانی کرتی ہے

سوال؛۔ صبح گورنر پر نوٹ لکھیے

جواب؛۔  اختیارات ؛۔ تمام  صوبائی احکامات گورنر کے نام پر کئے جاتے ہیں بیشتر امورمیں گورنرز وزیراعلی اور صوبائی کابینہ کے مشورہ کا پابند ہے وزیراعلی کا فرض ہے کہ گورنر کو اپنی کارکردگی سے باخبر رکھیے  گورنر ان  تمام ذمہ داریوں کو بھی پورا کرے گا جو اس پر گے وقتا فوقتا صدر کی جانب سے عاپد کی جائیں گی

سوال؛۔ صوبائی کابینہ پر روشنی ڈالیے

جواب؛۔  صوبائی حکومت میں پارلیمانی اصول رائج ہونے کے باعث اصل انتظامی  اختیارات  صوبائی وزیر اعلی اور اس کی کابینہ کو حاصل ہے  آئین کی دفعہ 129  کے مطابق  صوبائی نظم و نسق وقت سبی نظم نسق کے سلسلے میں اپنے اختیارات کا استعمال  گورنر کے نام پرکرے  گی صوبائی حکومت میں  وزیراعلی  اور وزراء  اپنے فرائض  گورنرکی زیر نگرانی سرانجام دیں گے جیسے سربراہ کی حیثیت حاصل ہوگی  آئین کے مطابق  گورنرایسے شخص کو وزیر اعلیٰ مقرر کرے گا  جسے متعلقہ صوبائی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو

سوال؛۔ صوبائیاسمبلیو ںکے ارکان کی تعداد لکھیےٗ

جواب؛، نشستوں کی تعداد یوں ہے

صوبہ بلوچستان (کل تعداد)                                 65

صوبہ سرحد                                                    124

صوبہ سندھ                                                    168

صوبہ پنجاب                                                   371

صوبائی اسمبلی پانچ سال کی لیے منتخب کیی جاتی ہے

سوال؛۔ نیا بلدیاتی نظام کتنی سطوح پر مشتمل ہے؟

جواب؛۔ نیا بلدیتی نظام تین سظوح پر مشتمل ہے

(1) یونینٗ کونسل

(2) تحصیل کونسل

(3) ضلع کونسل

سوال؛۔ ناظم اور نائب ناظم کی حیثیت بیان کریں

جواب؛۔ضلعی و تحصیل ناظمین اور نا ئب ناظمین کا انتخاب بلواسطہ رکھا گیا جبکہ یونین کونسل کے ناظم اور نائب ناظم   ہراہ راستہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوں گے ناظم کے لئے تعلیم  کی حد میٹرک رکھی گئی نیز امیدوار کے لیےشرائط اوصاف اورنا اہلیت کی تفصیلات دی گئی ناظم اور نائب ناظم کا انتخاب مشترکہ ہوگا یونین کونسلوں کے کے نائب ناظمین  تحصیل کونسل کے رکن بھی ہوںگے نہیں ہے جب کے ناظمین ضلعی کونسل  کے رکن ہوں گے

سوال؛۔ یونین کونسل پر نوٹ لکھیے

جواب؛۔ بنیادی سطح پر تمام دیہی و شہری علاقوں میں یونین کونسل قائم کی گئی ہیں تمام کونسلربالغ راےٗدہی کے اصول پر وارڈ سسٹم کے تحت منتخب ہوں گے ہر یونین کونسل کے کل اراکین کی  تعداد 21 تھی  اب 13 کر دی گئی ہے  عام نشستوں(جنرل سیٹ) میں سے چار مردوں اور دو خواتین کے لئے مخصوص ہیں دو نشستیں محنت کش / کسان مردوں  اور دو نشستیں محنت کش/ کسان خواتین کے لئے ہیں  جبکہ ایک نشت اقلیتیوں کے لیے مخصوص ہے

سوال؛ تحصیل کونسل پر نوٹ لکھیے ؟

جواب؛۔ تحصیل کی حدود کے اندر دہی  اور شہری علاقوں کی تمیز کے بغیر  تحصیل کونسل کی تشکیل کی گئی ہے  تحصیل کونسل میں عام سیٹوں کی تعدادد تحصیل میں  یونیینوں کی تعداد کے برابرہیں عام سیٹوں کی تعداد  کے ایک تہائی  نشستوں کے برابر سیٹیں خواتین کے لئے مخصوص ہیں  پانچ فیصد نشستیں محنت کشوں اور کسانوں کے لیے جبکہ پانچ فی صد اقلیتیوں کے لیے ہیں ان مخصوص نشستوں کا انتخاب یونین کونسلر کرتے ہیں

سوال؛۔ وزیراعظم پر نوٹ لکھیے ؟

جواب؛، ضلع کے  ترقیاتی کاموں میں ضلع ناظم کا کردار سب سے اہم ہےاس کی حیثیت ضلع کے چیف ایگزیکٹو  کی سی ہےریو نیو  اور عدالتی نظام  ضلع میں الگ سے قائم ہوتا ہے صوبائی حکومتوں کے  ادارے  میونسپل اور ترقیاتی مقاصد کے لیے قائم ہیں وہ سب ضلعی حکومت کے محتاط ہوتے  ہیں ڈی۔ سی او، ضلعی پولیس افسر اور دیگر ضلعی افسروں کا تقرر صوبائی حکومت تین سال کے لئے کرتی ہے  اور ان سے کم درجہ افسران کا تقرر ڈی۔سی۔او کی سفارش پرضلع ناظم کرتا ہے

سوال ؛۔ بہت المال پر نوٹ لکھے ؟

جواب؛۔ حضرت عمر کے دور سے قبل  بیت المال کی ضرورت نہیں پڑی تھی تھی کیونکہ جو آمدنی ہوتی تھی اسے فورا تقسیم کر دیا جاتا تھاحضرت عمر کے دور میں وسیع فتوحات  ہوئیں۔ جس کے  نتیجے میں آمدنی کافی بڑھ گئی تھی اس سلسلے میں  آپ نے  باہمی مشورے سے صوبوں میں بیت المال قائم کیے جب کے مرکزی بیت المال مدینہ میں قائم کیا گیا

صوبوں کے پاس مصارف کے بعد جو رقم بچ جاتی تھی وہ مرکزی بیت المال کو واپس کر دی جاتی تھی

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: