کے پی کے بورڈ 10 کلاس مطالعہ پاکستان سبق نمبر4 پاکستان کی آزادی مختصر سوال و جواب

KPK Board 10th Class Pak Studies Ch 4 Pakistan Ki Aabadi Short Questions Answers

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for KPK board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

We provided 10th class Pak Studyshort questions answers on this page of all KPK boards. Students of KPK boards can prepare the Pak Study subject for annual examinations.

In this List we have included all KPK boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Malakand Board 10th classes short questions Answer

Mardan Board 10th classes short questions Answer

Peshawar Board 10th classes short questions Answer

Swat Board 10th classes short questions Answer

Dera Ismail Khan Board 10th classes short questions Answer

Kohat Board 10th classes short questions Answer

Abbottabad  Board 10th classes short questions Answer

Bannu Board 10th classes short questions Answer

All above mention KPK Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare KPK Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.

سوال 1: پاکستان میں مشہور شہروں اور دیھاتوں کی آبادی کا تناسب کیا ہے؟

جواب: پاکستان شہری اور دیھاتوں کی آبادی کا تناسب
پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے کس میں کم لوگ شہروں اور زیادہ تر لوگ دیہاتوں میں رہائش پذیر ہے۔ اس لئے پاکستان کی کل آبادی کا 63.66فیصد حصہ دیہات میں رہائش پذیر ہے جبکہ کل آبادی کا 36.33فیصد حصہ شہروں میں آباد ہے۔

سوال 2: پاکستان کی آبادی کی جنسی لحاظ سے تقسیم بیان کریں؟

جواب تقسیم آبادی بلحاظ جنسی:
1950ء میں پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چودھواں بڑا ملک تھا لیکن 2004ء میں آبادی کے لحاظ سے پاکستان چھٹا بڑا ملک ہے۔ جنسی لحاظ سے پاکستان کے کل آبادی کا 49فیصد حصہ مردوں پر مشتمل ہے جبکہ کل آبادی کا ۵۱ فیصد حصہ عوتوں پر مشتمل ہے یعنی جنسی لحاظ سے پاکستان کی آبادی میں عورتوں کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

سوال 3: پنجابی ثقافت پر نوٹ لکھیں؟

جواب: پنجابی ثقافت:
پنجابی بذات خود فارسی کا لفظ ہے۔ یہ دوالفاظ پنچ اور آ ب کا مجموعہ ہے۔ پانچ دریاؤں کی سرزمین کو کہتے ہیں۔ پنجاب میں پولی جانے والی زبان کا نام پنجابی ہے لیکن یہ لفظ پنجاب کے لوگوں کے استعمال کیا جاتا ہے۔
پہچان:
پنجابی ثقافت کی بڑی پہچان میلے، تہوار عرس، لڈی ناچ، گھڑی سواری ودوڑ، بسنت، صوفیاء سے محبت، لوک ادب سے عشق اور خوش خورا کی تمام رعنائیوں کے ساتھ موجود ہیں۔
لوک داستانیں:
ہر ثقافت کی اپنی لوک داستانیں ہوتی ہیں۔ پنجابی ثقافت کی لوک داستانیں ہیر رانجھا، سوہنی ماہیوال اور مرزا صاحبان اپنے مثال آپ ہیں۔ ان لوک داستانوں اور قصوں میں اس وقت کے پنجاب کی ثقافت اور معاشرتی زندگی کے تمام نمایاں جھلک نظر آتی ہے۔
اہم شعراء:
ہر ثقافت کے اپنے شعراء ہوتے ہیں۔ پنجابی ثقافت کے شعراء میں مودھولال حسین، سلطان باہو، بلھے شاہ اور وارث شاہ مشہور زمانہ ہے۔

سوال 4: سندھی ثقافت سے کیا مراد ہے؟

جواب: سندھی ثقافت:
سندھی ثقافت سے مراد جو سندھ کی لوگوں کی ثقافت ہے۔
قدیم ثقافت:
انسانی بودوپاش کے حوالے سے سندھپاکستان کا قدیم علاقہ ہے۔ اس لئے سندھی ثقافت قدیم ہے۔
زبان:
ہر ثقافت کی ایک زبان ہوتی ہے تو سندھی ثقافت کی پہچان سندھی زبان ہے
پیشے:
سندھی ثقافت میں لوگوں کے دو بڑے بڑے پیشے ہیں۔ جس میں ایک ماہی گیری اور دوسرا زراعت ہے۔
نمایاں پہلو:
سندھی ثقافت پر قدیم ثقافت کے اثرات اب بھی واضح ہیں جس کے نمایاں پہلو ملا کھڑا، مردوں کی کلا ہ دلنگی، مردوں کی لمبی لمبی مونچیں، مہمان نوازی، جرگہ سسٹم، سندھی ٹوپی، اجرک اور خواتین میں چوڑیوں کا غیر معمول استعمال اور موبولیت اس ثقافت کی نمایاں جھلکیاں ہیں۔

سوال 5: پاکستانی فنون کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

جواب: پاکستانی فنون:
فنون فن کی جمع ہے جس سے معنی کسی خاص کام میں مہارے ہے۔ پاکستانیوں کو کئی فنون میں کمال حاصل ہیں۔
دھاتی اشیاء کا فن:
پاکستان کے لوگ دھاتوں سے زیورات، آلات اور برتن بنانے میں یکتا ہے۔
فن تعمیر:
پاکستان کے لوگ عمارتوں کی تعمیر کے مختلف طریقیں میں ماہر تھے۔ اب بھی لاہور، ملتان، اوچ شریف اور ٹھٹھہ کے بے شمار عمارتیں اس علاقے کے لوگوں کے فن تعمیر کا بہترین ثبوت ہے۔
سنگ تراشی:
پاکستان میں نا صرف ماضی میں بلکہ اب بھی سنگ تراشی کے فن کے ماہروں کی کمی نہیں ہیں۔ جو بڑی خوبصورتی سے پتھروں کو تراشتے ہیں۔
سر پرستی:

پاکستان کے خطے میں واقع علاقوں میں ماضی میں تصور کشی اور خطا طی کے دنون کے باقاعدہ سر پرستی کی جاتی تھی۔زیورات سازی، سکہ سازی، اور قیمتی پتھروں سے زیورات بنانے کے ماہر فنکار اب بھی پاکستان کے طول و عرض میں موجود ہیں۔


سوال 6: مندرجہ ذیل پر نوٹ لکھیں؟

۱) لباس ۲) شادی بیاہ کی رسمیں
جواب: لباس:
لباس عر بی زبان کا لفظ ہے جس کی معنی ہے پوشاک، جامہ وغیرہ۔ انسان اپنے بندن کو ڈھانپنے کیلئے لباس کا محتاج ہے۔ دنیا کے ہر خطے اور تہذیب کے لوگوں کے لباس میں فرق ہوتا ہے۔ پاکستان کا قومی لباس سادہ اور باوقار ہے۔ پاکستابن کے مرد شلوار کرتہ اور یا پگڑی پہنتے ہیں۔ جبکہ پاکستانی عورت کیلئے شلوار، قمیص اور ڈو بٹہ عام لباس ہے۔ پاکستان کے علاوائی لباسوں میں شلوار قمیص، پگڑی اور ٹوپی بڑی حد تک مشترک ہے۔ ہر علاقے کا اپنا مخصور لباس بھی ہوتا ہے۔ عورتوں میں کڑھائی والے لباس کا زیادہ رواج ہے۔ پاکستانیوں کا لباس حیاء اور پردے کے تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔
۲) شادی بیاہ کی رسمیں:
یہ وہ رسمیں، رواجیں اور طریقے ہیں جو شادی کے موقع پر کی جاتی ہیں۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں شادی بیاہ کی رسموں کا آغاز نکاح جیسی پاکیزہ اور اعلیٰ رسم سے کیا جاتا ہے۔ نکاح شادی کی ابتداء ہے۔ نکاح کے موقع پر ملک کے ہر علاقے کے لوگ اپنے اپنے رواج کے مطابق اپنے استطاعت کی روشنی میں خوشیاں مناتے ہیں۔ نکاح کے بعد دونوں جانب سے عورتوں کا انتظام ہوتا ہے لیکن اسلامی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں جہیز نے لعنت کی شکل اختیار کی ہے۔ زیادہ جہیز کی وجہ سے بہت سے ہیں کیو نکہ معاشرتی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ شادی کے موقع پر مہندی کی رسم کا اپنا مزا ہے۔ دعوت ولیمہ اور شادی کا جلوس، جیسے بارات کہا جاتا ہے۔ ہمارے شادی بیاہ کی رسموں میں اپنی مثال آپ ہیں۔

سوال 7: اردو زبان پر نوٹ لکھیں؟

جواب: اردو زبان:
اردو پاکستان کی قومی زبان ہے۔ اس زبان کی ابتدا ء مسلمان فاتحین کے دور سے ہوئی۔
وجہ تسمیہ:
اردو کو لشکر زبان بھی کہتے ہیں کیونکہ “اردو” ترکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی لشکر کے ہیں کیو نکہ یہ بہت سے زبانوں مثلا عربی، ایرانی معنی فارسی، ترکی، ہندوستانی، پنجابی اور بنگالی وغیرہ کے ملاپ سے وجود میں آئی ہے۔
قو می شناخت:
یہ پاکستان بھر کے تمام علاقوں اور صوبوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے اور قومی شناخت اور اتحاد کا ذریعہ ہے۔

رسم الخط:
اردو زبان بلحاظ رسم الخط عربی اور فارسی زبانوں سے ملتی ہے۔
ارتواء:
ادب اور شاعر ی کے میدان میں شعراء اور ادباء نے زبان کی ترقی اور ارتقاء میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ تعلیم:
ملک کے تمام صوبوں اور علاقو ں میں اردو زبان تعلیم ہے۔ ابھی سائنس، ٹیکنالوجی، طب اور دیگر علوم کو اردو زبان میں سائع کیا جاتا رہا ہے۔ مختصر ا اس زبان کی ماضی بھی شاندار ہے اور آنے والا دور بھی درخشاں ہے۔


سوال 8: ہند کو زبان کی تاریخ بیان کریں؟

جواب: ہند کو زبان:
ہند کو صوبہ خیبر پختونخوا کے وسیع علاقہ پشاور کے علاوہ ایبٹ ا ٓباد اور ہزارہ میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ یہ آریاؤں کی آمد سے پہلے بولی جاتی تھی کیونکہ اس زمانے کے مشہور زبان منڈ اور دراوڑی میں ہند کو زبان کے نقش ملتے ہیں۔ دو ہزار سال پہلے ایک کتبہ ٹیکسلا سے ملا ہے جس کی زبان آج کی ہند کو سے مشابہہ ہے۔ مختصر ا ہند کو بہت قدیم اور لچکدار زبان ہے۔

سوال 9: آبادی میں اضافہ صحت کی سہولیات پر کیسے اثر انداز ہورہا ہے؟

جواب: بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے صحت کی سہولتوں میں اضافے کی تمام کو شش ناکام ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں اوسط متوقع عمر 64سال ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے 2004ء کے اعداد و شمار کے مطابق 3261افراد کے لئے ایک ڈاکٹر، 1400افراد کے لئے ایک نرس اور 1531افراد کے لئے ہسپتال کا ایک بستر دستیاب ہے۔ بڑھتی ہوئیآبادی کی قجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش حد سے بڑھ گیا ہے اور دستیاب ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل کا عملہ مریضون کو سنبھالنے میں ناکام ہیں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: