کے پی کے بورڈ 10 کلاس مطالعہ پاکستان سبق نمبر3 معاشی ترقی مختصر سوال و جواب

KPK Board 10th Class Pak Studies Ch 3 Maashi Taraqi Short Questions Answers

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for KPK board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

We provided 10th class Pak Studyshort questions answers on this page of all KPK boards. Students of KPK boards can prepare the Pak Study subject for annual examinations.

In this List we have included all KPK boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Malakand Board 10th classes short questions Answer

Mardan Board 10th classes short questions Answer

Peshawar Board 10th classes short questions Answer

Swat Board 10th classes short questions Answer

Dera Ismail Khan Board 10th classes short questions Answer

Kohat Board 10th classes short questions Answer

Abbottabad  Board 10th classes short questions Answer

Bannu Board 10th classes short questions Answer

All above mention KPK Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare KPK Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.

سوال 1: معدنی تیل پر نوٹ لکھیں؟

جواب: جدید دور میں معدنی تیل نہ صرف کارخانوں اور بڑے بڑے صنعتو ں میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ٹرانسپوٹ کا دارومدار بھی بڑی حد تک معدنی تیل پر ہے۔ معدنی تیل زمین سے نکال کر تیل صاف کرنے کے کارخانوں کے ذریعے استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔ ہوائی جہاز، ریل گاڑیاں، ٹرک موٹر ریں، بحری جہاز اور گھریلو استعمال کے لئے بھی معدنی تیل اہم ذریعہ ہے۔ معدنی تیل نہ ہونے کی صورت میں آمورفت کے تمام جدید ذرائع کے علاوہ سارے کارخانے چلنا بند ہو جائیں گے۔ پاکستان میں پٹرول کی پیداوار ضرورت سے بہت کم ہے۔ اٹک، راولپنڈی، جہلم ڈیرہ غازی خان اور ندین کے اضلاع میں معدنی تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان میں خشکی کے علاوہ سمندر کی تہہ میں تیل کی مزید تلاش کا کام جاری ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی کمپیناں جیسے او جی ڈی ایل(OGDCL)
ِ ؓبی جے پی(B.J.P) وغیرہ معدنی تیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ پاکستان میں معدنی تیل کی صفائی کے کارخانے کراچی، ہب، ملتان اور راولپنڈی میں کام کرتے ہیں۔

سوال 2: درج ذیل پر نوٹ لکھیں

جواب ۱) عدتی گیس ۲) کوئلہ ۳) زراعت
۱) قدرتی گیس:
پاکستان میں قدرتی گیس کے ذخائر معدنی تیل کی نسبت زیادہ ہیں۔ پاکستان ایٹمی توانائی کی ضروریات کا 35فیصد سے زیادہ گیس سے پورا کر رہا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ 1951ء میں سوئی بلوچستان میں قدرتی گیس کا بڑا ذضیرہ دریافت ہوا اور اس علاقے کے کنوؤ ں سے اعلیٰ قسم کا قدرتی گیس حاصل ہونے لگا۔ قدرتی گیس کو کارخانوں کے چلانے کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پائپ لائنوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں لے جا کر گھریلو ں استعمال کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سی این جی( C.N.G)
طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لئے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں کام کر رہے ہیں۔
۲۔ کوئلہ:
کوئلہ پاکستان کی اہم معدنیات میں سے ایک ہے اور پاکستان کے بہت سے مقامات سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ لیکن پاکستان کا کوئلہ اعلیٰ قسم کا نہیں ہے اور اس لئے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے صرف دس فیصد تک محدود ہے۔ کوئلہ اینٹوں کے بھٹوں، بجلی بنانے اور سمٹ کے کارخانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ایک اندازے کے مطابق تھر میں کوئلے کی ذخائر کا اندازہ 175بلین ٹن لگایا گیا ہے۔ پنجاب میں مکڑوال، ڈنڈوت، بلوچستان میں پرنائی، بولان اور سندھ کے جھمیر اور ضلع دادو میں کا کھڑا میں کوئلے کی کانیں ہیں۔
۳۔ زراعت:
زراعت نہ صرف پاکستان بلکہ ساری دنیا کے لوگوں کا ایک قدیم پیشہ ہے۔ ہماری آبادی کا 65فیصد زراعت سے وابسطہ ہے۔ اس لئے زراعت پاکستان کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ زراعت نہ صرف انسانوں کے لئے خام مال مہیا کترا ہے بلکہ زراعت سے وابسطہ صنعتیں معاشی تروی، روزگار کی فراہمی اور تجارت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارے ملک کی دولت کا 32فیصد اور زرمبادلہکا 45فیصد زراعت سے حاصل ہوتا ہے۔ پاکستان کے میدانی علاقے زراعت کے لئے مشہور ہیں جہاں گندم، چاول، چنا، تمباکو اور کپاس وغیرہ پیدا ہوتے ہیں۔

سوال 3: پاکستان میں آ پاشی کے ذرائع کون کون سے ہیں۔ مختصر ا بیان کریں۔

جواب: پاکستان کے اکثر علاقو ں میں کافی بارش نہیں ہوتی ہے اس لئے فصلیں اگانے کے لئے آب پاشی کا سہارا لیا جاتا ہے۔نہریں، ٹیوب ویل، کنویں، کاریز، بیراج، تالابیں اور ڈیمز آب پاشی کے اہم ذرائع ہیں۔
نہری نظام:
پاکستان کے اکثر دریاؤں سے نہریں نکالے گئے ہیں جو ہمارے ملک کے 70فیصد زیر کاشت رقبے کی آب پاشی کے کام آتے ہیں۔
ٹیوب ویل:
پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں جو پاکستان کے بنجر علاواں کو سیراب کرتے ہیں۔
کنویں:
پاکستان میں کنویں پر رہٹ لگا کر پانی نکال کر کھیتوں کی آب پاشی ک ے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
کاریز:
زیر زمین پانی کو نالیوں کے ذریعے کو کاریز کہتے ہیں۔ آب پاشی کا یہ طریقہ بلوچستان میں رائج ہے۔
بیراج:
دریاؤں پر بند لگا کر اس سے نہریں نکالی جاتی ہیں۔ چشمہ، کالا باغ، گدو، تونسہ، سکھر اور کوٹری میں بیرج بنائے گئے ہیں۔ جو ہمارے ملک کے بنجر اور غیر آباد زمینوں کو سیرب کرتے ہیں۔
ڈیم:
پاکستان کے تین بڑے ڈیم تربیلا، ورسک اور منگلا بجلی پیدا کرنے کے علوہ آپاشی میں اہم کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔

سوال 4: چھوٹے پیمانے کی صنعتیں کونم سی ہیں؟

جواب: جھوٹے پیمانے کی صنعتیں

جیسا کی نام سے ظاہر ہے۔ یہ صنعتیں ہیں جس میں بھا ری مشینری اور بڑے مقدار میں افرادی قوت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ ان کو ہم چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے علاوہ گھریلو صنعتیں بھہ کہہ سکتے ہیں۔ ان صنعتوں میں قالین بافی، دھات کا کام، ہوزری، خفت سازی، کھیلوں کا سامان آلات جراحی، لکڑی کا سامان، پلاسٹک کا سامان، چمڑے کا سامان وغیرہ چھوٹے پیمانے کی صنعتیں ہیں۔ چھوٹے پیمانے کی صنعتوں میں مشینوں کی نسبت انسانی و سائل زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔


سوال 5: درآمدات کسے کہتے ہیں؟ پاکستان کی اہم درآمد ات کونسی ہیں؟

جواب: درآمدات:
وہ اشیا ء جن کی ملک میں ضرورت ہو اور انہیں باہر سے خریدکر ملک میں لایا جاتا ہے۔ ان اشیاء کو درآمدات کہا جاتا ہے۔
پاکستان کی اہم درآمدات:
پاکستان کی اہم درآمدات میں گاڈیاں، گاڈیوں کے پرزے، کیمیکل ادویات، مشینری، لوہا، پیٹرول، صنعتی خام مال، سٹیشنری، چائے، کھانے کا تیل اور دفاعی سامان شامل ہیں۔

سوال 6: برآمدات کسے کہتے ہیں؟ پاکستان کی اہم برآمدات کونسی ہیں؟

جواب وہ اشیا ء جن کی پیداوار ملکی ضروریات سے زیادہ ہو اور وہ دوسرے ممالک کو فروخت کر کے ملک سے باہر بھیج دئے جاتے ہوں، برآمدات کہتے ہیں۔
پاکستان کی اہم برآمدات:
پاکستان چعنکہ بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اس لئے اکثر برآمدات زرعی اشیاء سے ہئں۔ پاکستان کی اہم برآمدات میں سوئی دھاگہ، سوتی کپڑا، ریڈی منڈ گارمنٹس، ٹیکسٹائل، چاول، چمڑے کا سامان، کھیلوں کا سامان، آلات جراحی، مچھلی، مچھلی کا تیل، پھل اور سبزیاں قغیرہ شامل ہئں۔

سوال 7: پاکستان کی اہم بندر گاہوں پر نوٹ لکھیں؟

جواب: پاکستان کی اہم بندرگاہوں میں کراچی بندرگاہ، بن قاسم بندرگاہ اور گرادر بندرگاہ کی اہمیت کسی تعارف کی محتاج نہیں کیانکہ بندرگاہیں ملک کے تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کراچی بندرگاہ:
کراچی پاکستان کی سب سے بڑی اور اولین بندرگاہ ہے۔ یہ بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کراچی کی بندرگاہ یوعپی، ایشیائی اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت اور دوسرے روابط میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارے ملک کی زیادہ تر تجارت کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ افغاسنتان اور وسطی ایشیاء ریاستوں کی تجارت بھی کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔

بن قاسم بندرگاہ:
یہ پاکستان کی دوسری اہم بندرگاہ ہے۔ بن قاسم کیمشہور بندرگاہ کراچی میں پاکستان سٹیل مل کی تعمیر اور ملک کی بڑھتی ہوتی تجارت سرگرمیوں کے پیش نظر بنائی گئی۔ یہ بندرگاہ کراچی سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر بن قاسم کے مقام پر بنائی گئی ہے۔ اب یہ بندرگاہ تجارت کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے جہاں سے اندرونی اور بیرونی تجارت میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
گوادر بندرگاہ:
کوادر بلوچستان کا ایک ساحلی مقام ہے جہاں پر پاکستان کے ہمسایہ دوست ملک چین کی مدد سے ایک نئی بندرگاہ تعمیرہوئی ہے۔ اس کی تعمیر ست پاکستان کی بین الاقوامی تجارت میں اضافہ ہوگا اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔ حال ہی میں یہ بندرگاہ چین کی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت چین کو حوالہ کی گئی ہے۔
ٓاس کے علاوہ پاکستان میں چھوٹی بندرگاہیں ہیں جیسے اور ماڑ ا اور جیوانی بھی موجود ہیں لیکن یہ بندرگاہیں تجارت کے بجائے ماہی گیری کے مراکز ہیں اور مچھلیوں کی تجارت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: