Career Options for Science Students after Matric O Level
میٹرک یا او لیول طلباء کے لیے مواقع
بہت سے ایسے طلباء ہیں جنہیں میٹرک یا او۔لیول کے بعد مزید پڑھنے کے لیے مضامین کا انتخاب کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔لیکن یہاں ہم آپ کو اس مشکل سے دور کرنے کے لیے کچھ کیرئیر ز کا بتارہے ہیں جو کہ یقیناًآپ کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
ایف۔ایس۔سی پری انجنئیرنگ
سائنس کے طلباء کے لیے میٹرک اور او۔لیول کے بعد ایف۔ایس۔سی(پری انجنئیرنگ)کا انتخاب سب سے بہتر ہے۔میتھ کا مضمون ایف۔ایس۔سی (پری انجنئیرنگ )اور ایف۔ایس۔سی(پری میڈیکل)کے درمیان ایک بنیادی فرق ہے۔اگر آپ میتھ کے مضمون میں اچھے ہیں اور فزکس،کیمسٹری کا مضمون پسند نہیں کرتے تو آپ ایف۔اے جنرل سائنس کو ترجیح دے سکتے ہیںیا آپ ایف۔اے میں میتھ کا مضمون بطور اختیاری منتخب کر سکتے ہیں۔
ایف۔ایس۔سی پری میڈیکل
اگرآپ نے میٹرک میں بیالوجی پڑھی ہے اور آپ کے نمبر بیالوجی میں اچھے ہیں تو پھر آپ کو پہلی ترجیح ایف۔ایس۔سی(پری میڈیکل)کو ہی دینی چاہیے۔لیکن یاد رکھیں کہ اس بات کو تسلیم کیا جاتا ہے کہ اگر آپ میڈیکل یا ڈینٹل کالج پری میڈیکل میں ناکام ہوجاتے ہیں تو انٹر کے بعد آگے پڑھنے کاانتخاب نہیں ہے۔
آئی۔سی۔ایس
اگر آپ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی،پرگرامنگ اور میتھ میں تھوڑی بہت دلچسپی ہے تو آپ آئی۔سی۔ایس کو ترجیح دیں۔آئی۔سی۔ایس۔آپ کو بی۔سی۔ایس اور بی۔ایس۔سی۔ایس میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ڈی۔اے۔ای
اگر آپ میٹرک میں کم از کم اے گریڈ حاصل نہیں کرسکے تو آپ کو ڈی۔اے۔ای کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ میں ایسوسی ایٹ انجنئیرز کی مانگ بہت زیادہ ہے۔یہ ایک پیشہ ورانہ ڈپلومہ ہے جو آپ کو ذاتی کاروبار کرنے والا شخص بنا سکتا ہے۔
ایف۔اے جنرل سائنس
ایف۔اے جنرل سائنس بھی ایک اچھا انتخاب ہے۔اس کے بعد آپ کو کمپیوٹر اور کامرس کے شعبہ میں جانا چاہیے۔اگر پھر بھی آپ کا ذہن آگے نہیں بن رہا تو پھر آئی۔کام،ڈی۔کام یا آئی۔سی۔ایس کو ترجیح دیں۔اگر آپ میں کامرس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قدرتی ذہانت یا ہنر حاصل ہے تو آپ آئی۔کام یا ڈی۔کام اور آئی۔سی۔ایس کو ترجیح دیں۔
ڈی۔ایچ۔ایم۔ایس
ڈپلومہ اِن ہومیوپیتھک میڈیکل سسٹم چار سال کا ڈپلومہ ہے اور یہ ڈگری بی۔ایس۔سی کے برابر ہے۔اگر میٹرک میں بیالوجی کے مضمون میں آپ کے اچھے نمبر نہیں آئے اور پھر بھی آپ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں تو ڈی۔ایچ۔ایم۔ایس کا انتخاب سب سے بہتر ہے۔ڈی۔ایچ۔ایم۔ایس کرنے کے بعد آپ بی۔ایچ۔ایم ۔ایس میں داخلہ حاصل کریں اور یہ ڈگری بی۔ایس کے برابر ہے۔
ایف۔ٹی۔جے/ڈی۔یو۔ایم۔ایس
فاضلِ طب الجراحت روایتی ادویات میں چار سال کا پروگرام ہے لیکن ابھی تک اس پروگرام کو بی۔ایس سی کا درجہ نہیں دیا گیا۔
بی۔کیٹگری
اگر آپ میڈیکل سٹور کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ دو سال کا فارمیسی ٹیکنیشن کا ڈپلومہ کریں۔
ڈپلومہ /شارٹ کورسز
آپ شارٹ کورسز کے لیے ٹی۔ای۔وی۔ٹی۔اے،پی۔ایم۔ایف اور بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔
You Might Also Like
- NSER Registration 2023 Online Check by CNIC
- Top Universities for Online Education in USA
- Best Universities/Colleges in Pakistan For Software and Tele...
- Best Career / Profession Options in Pakistan with Highest Ea...
- Career in DAE Diploma in Pakistan Jobs Scope Eligibility and...
- Scope of DAE in Pakistan Jobs Starting Salary Best Fields Su...
- Scope of ICS in Pakistan Jobs Starting Salary Best Fields Su...
- Scope of FSc Pre-Engineering in Pakistan Merit Books Subject...
- Career in Chinese Language Course in Pakistan
- Career After 12th Class In Pakistan For Girls