Career For Women in Pak Army, PAF and Navy after Matric Intermediate

پاکستان کی مسلح افواج میں خواتین کے لیے مواقع

پاکستان کی مسلح افواج میں خواتین کے لیے بہت سی نوکریوں کے مواقع ہیں جن میں پاکستان نیوی،پاکستان ائیر فورس اور پاکستان آرمی شامل ہیں۔
پاکستان ائیر فورس

Pakistan Air force
ایروناٹیکل انجنئیرز
خواتین سی۔اے۔ای کورس کے ذریعے پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔اس کورس کی معیاد 4 سال ہے،2 سالہ ایکٹیویشن کیڈٹ اور 2 سالہ پائلٹ آفیسر کا کورس پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں کروایا جاتا ہے۔
جنرل ڈیوٹی پائلٹ
خواتین جی۔ڈی۔پی کورس کے ذریعے پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔اس ٹریننگ کی معیاد4 سال ہے ،2 سالہ ایکٹیویشن کیڈٹ اور 2 سالہ آفیسرکورس۔امیدوار کا میٹرک میں پہلی ڈویژن اور ایف۔ایس۔سی پری میڈیکل یا پری انجنئیرنگ میں 60فیصد حاصل کردہ نمبر ہونا لازمی ہے۔
پاکستان ائیر فورس میں اساتذہ
خواتین پاکستان ائیر فورس میں بطور اساتذہ شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔خواتین کے لیے پاکستان ائیر فورس سکولوں میں نوکری کے بہت سے مواقع ہیں۔
محکمہ ائیر ٹریفک
خواتین پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کے لیے ائیر ٹریفک کنٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی جوائن کرسکتی ہیں۔جس کے لیے خصوصی ٹریننگ دی جاتی ہے۔
پاکستان ائیر فورس
خواتین پاکستان ائیر فورس میں بطور پائلٹ اور فلائٹ لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔یہ ٹریننگ ٹیسٹ کے بعد دی جاتی ہے۔
پاکستان آرمی

pak army

خواتین فوجی
خواتین پاکستان آرمی میں بطورفوجی شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔
نرسنگ کیڈٹ
خواتین پاکستان آرمی میں بطور نرسنگ کیڈٹ شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔اس کے لیے نرسنگ اور مِڈوائفری کا ڈپلومہ اورنرسنگ میں بی۔ایس۔سی کی تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔اس عہدے کے لیے عمر کی حد 21سے 28سال تک ہے۔
خواتین کیپٹن
خواتین پاکستان آرمی میں بطور خواتین کیپٹن شارٹ ڈائریکٹ سروس کمیشن کے ذریعے شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔اس عہدے کے لیے سِول انجنئیرنگ،آرکیٹیکچرل انجنئیرنگ اور ٹاؤن پلاننگ میں بیچلرز ہونا لازمی ہے۔
کمپیوٹر سپیشلسٹ آفیسر
خواتین پاکستان آرمی میں بطور کمپیوٹر سپیشلسٹ آفیسرشارٹ ڈائریکٹ سروس کمیشن کے ذریعے شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔اس کے لیے بی۔ایس۔سی انجنئیرنگ،بیچلرز اِن الیکٹریکل/ٹیلی کمیونیکیشن/کمپیوٹر سافٹ وئیر/کمپیوٹر سسٹم کی تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔
کلینیکل سائیکالوجسٹ
خواتین پاکستان آرمی میں بطور خواتین کلینیکل سائیکالوجسٹ شارٹ ڈائریکٹ سروس کمیشن کے ذریعے شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔اس کے لیے ایم۔ایس۔سی(سائیکالوجی)اور کلینیکل سائیکالوجی میں 1 سال کا ڈپلومہ ہونا ضروری ہے۔
پاکستان نیوی

pak navy
وکیل
خواتین امیدوار پاکستان نیوی میں بطور وکیل شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔
کمپیوٹر پروگرامر
اس پرگرام میں20سے 30سال عمر کی پاکستانی خواتین پاکستان نیوی میں بطور کمپیوٹر پروگرامر شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔اس کے لیے کمپیوٹر سائنس ،سافٹ وئیر انجنئیرنگ،انفارمیشن ٹیکنالوجی یا کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں ڈگری ہونا لازمی ہے۔
ایجوکیشن برانچ
پاکستانی خواتین جن کی عمر 28سال سے زیادہ نہ ہو وہ پاکستان نیوی میں ایجوکیشن برانچ میں درخواست دے سکتی ہیں۔اس کے لیے ایم۔اے/ایم۔ایس۔سی فزکس،کیمسٹری،سائیکالوجی،اسلامک سڈیز،انگلش اور اردو کی تعلیم کا ہونا لازمی ہے۔
اس موضوع سے متعلق مزید معلومات یا سوالات کے لیے کمنٹس سیکشن میں لکھیں

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: