Air Hostess Careers in Pakistan

پاکستان میں ائیر ہوسٹس کی نوکری

پاکستان میں ائیر ہوسٹس کی بہت مانگ ہے خواتین میں یہ نوکری بہت مشہورہے۔ پاکستان میں بہت سی ایئر لائنز میں ائیر ہوسٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جیسے کہ پاکستان ائیر لائنز،شاہین ائیر لائنز،ائیربلیووغیرہ۔ ائیر ہوسٹس کی نوکری کے لیے تعلیم سے زیادہ ضروری مناسب شخصیت اور مہمان نواز رویہ ہے۔ پاکستان میں ائیر ہوسٹس کی تنخواہ بہت اچھی اور معقول ہے۔ پاکستان میں ائیر ہوسٹس کی نوکری عموماً کنٹریکٹ کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ اور اس کنٹریکٹ کی معیاد دو سال تک ہوتی ہے۔

ائیر ہوسٹس بننے کے لیے قابلیت

انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی تعلیم کم از کم سیکنڈ ڈویژن

عمر   25سال

غیر شادی شدہ

وزن جسمانی نوعیت کے حساب سے 

روانی سے انگریزی اور اردو زبان پڑھنی اور لکھنی آتی ہو۔

ائیر ہوسٹس کی نوکری کے لیے ضروری دستاویزات

تصدیق شدہ تمام تعلیمی دستاویزات

تجربہ کا سرٹیفکیٹ

کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ

پاسپورٹ سائز تصاویر

سی۔وی

ائیر ہوسٹس کی نوکری کے لیے اہم تدابیر

پاکستان میں ائیر ہوسٹس کی نوکری کے لیے آپ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں حاصل کردہ نمبر اچھے ہونے چاہی۔

روانی سے انگریزی اور بین الاقوامی زبانیں بولنے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

کسی بھی ائیر لائن میں ائیر ہوسٹس کی عمر 19سے26سال تک ہونی چاہیے۔

اکثریت ائیرلائنز غیر شادی شدہ خواتین ہی بھرتی کرتی ہیں۔

امیدوار طبی طور پر صحت مند ہو۔امیدوار کسی بھی دائمی بیماری میں مبتلا نہ ہو۔

امیدوار کاقد 5فٹ 3انچ ہونا چاہیے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: