Career in Chinese Language Course in Pakistan

چینی زبان سیکھئے

چائنیز زبان تعلیم،ثقافت،صنعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی،کاروبار اور بین الاقوامی روابط میں بولی جانے والی زبان ہے اور اس زبان کا ان شعبوں میں بہت اہم کردار ہے۔ چائینززبان کو دنیا میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ چائنیز زبان آپ کے لیے بہت فائدے مند ہے کیونکہ چائنہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا میں اپنے قدم تیزی سے بڑھا رہا ہے اور اس کے ساتھ آبادی کے اعتبار سے چائنہ دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ چائینز زبان ذرائع مواصلات اور بین الاقوامی سلسلے میں بھی بڑی اہم ہے۔پاکستان میں مختلف ادارے اور کالجز موجودہیں جو چائینز زبان کا کورس کر وارہے ہیں۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں زبانیں سیکھنے کے بہت اچھے ادارے موجود ہیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں

Chinese language courses
سنٹرل لائبریری ڈی۔ایچ ۔اے کراچی
سنٹرل لائبریری ڈی۔ایچ ۔اے کراچی چائینز زبان کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔اس کورس کی معیاد دو ماہ ہے۔
پنجاب چیانگسو کلچرل سنٹر لاہور
پنجاب چیانگسو کلچرل سنٹر لاہورمیں بھی چائینز زبان کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔اس کورس کی معیاد تین ماہ ہے۔
زیڈ۔اے۔ایم۔ایس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ
زیڈ۔اے۔ایم۔ایس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ بھی چائینز زبان کے کورسز کروارہا ہے جس میں چائینز پڑھنا،بولنا اور سننا سکھایا جاتا ہے۔اس کورس کی معیاد دو ماہ ہے۔اس کے علاوہ بہت سے ایسے ادارے موجود ہیں جہاں چائینز زبان کا کورس کروایا جاتا اور ان میں سے کچھ مشہور اداروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے
لاہور سٹی یونیورسٹی
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز این۔یو۔ایم۔ایل لاہور/اسلام آباد
لاہور وائے۔سی۔ایم۔اے
انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن لینگوئیجز لاہور
اس موضوع سے متعلق مزید معلومات یا سوالات کے لیے کمنٹس سیکشن میں لکھیں

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Check Other Related Topics

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *